اسلامی بہنوں کی مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن وہاڑی زون میں 12 دن کے رہائشی ”معلمہ مدنی قاعدہ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ معلمہ اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو درست مخارج کیساتھ قراٰن پاک پڑھنا سیکھایا اور دیگر شرعی مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کی۔