7 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام
15 مارچ 2020ء کو پنڈی کینٹ کے حلقے حافظ آباد میں ایک نئےمدرسۃ المدینہ بالغات کا افتتاح کیا گیا جس میں اس حلقے کی ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت کئی خواتین شخصیات نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور افتتاحی تقریب میں شریک اسلامی بہنوں کو فضائل قراٰن سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ
بالغات میں پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ کئی اسلامی بہنوں نےداخلے کےلئے نام پیش کئے۔
مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے والوں میں ایک پرائیوٹ اسکول کی ٹیچر اور ایک سرکاری
ادارے میں جاب کرنے والی اسلامی بہن بھی شامل ہیں۔