7 رجب المرجب, 1446 ہجری
راولپنڈی میں شخصیات مدنی حلقہ بسلسلۂ
افتتاحِ مدرسۃ المدینہ بالغات کا
انعقاد
Sun, 15 Mar , 2020
4 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام
12مارچ 2020 بروز جمعرات راولپنڈی سٹی کے حلقے سکیم 7 میں شخصیات مدنی حلقہ بسلسلۂ
افتتاحِ مدرسۃ المدینہ بالغات رکھا گیا جس
میں ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت کئی شخصیات خواتین نے
شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” فضائل قراٰن“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل
کرنے کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر تقریباً سب ہی
شخصیات خواتین نے مدرسۃالمدینہ بالغات میں ہاتھوں ہاتھ داخلے کے لئے نام پیش کئے۔