دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام18 مارچ 2020ء کو راولپنڈی سٹی کابینہ کی ڈویژن جیلانی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک رہنے اور دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی بھر پور ترغیب دلائی جس پر کئی اسلامی بہنوں نے داخلہ لینے کی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔