15جنوری کو مدرسۃ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کراچی ریجن و زون ذمہ دار  فیصل آباد ریجن و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ٹیلیفونک مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے متفرق مدنی کاموں کے حوالے سے اور سال 2020 میں مدارس کے نظام کو مضبوط بنانے اور ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لئے درج ذیل کاموں کے اہداف دئیے۔

٭مدارس میں ریجن تا علاقہ سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کے جائزے مکمل کرنے کے اہداف ٭ہر کورس کے بعد نئے مدارس کھولنے کے اہداف ٭درجات میں تفتیش مکمل کروانے کے اہداف٭آمازئشی اجیروں کو جلد مستقل کروانے کے اہداف ٭سند امتحان جلد مکمل کروانے کے اہداف ٭ پیرول پر حاضری مکمل کروانے کی گزارشات ٭علاقے کےتحت چلنے والے مدارس بالغات میں ضم کرنے کے اہداف

ان اہداف کو پورا کرنے کے لئے ذمہ داراسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ نیتیں پیش کیں اور جنوری 2020 سے ہی ان تمام کاموں کو مکمل کرنے اور شعبہ بالغات میں بہتری لانے کے لئے اس منظم طریقہ کار کا لائحہ عمل بنانے کی نیتیں کیں۔