6 رجب المرجب, 1446 ہجری
مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام معلمہ
مدنی قاعدہ کورس کا آغاز کیا جارہا ہے
Sun, 16 Feb , 2020
4 years ago
اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام25 فروری 2020ء سے اسلامی بہنوں
کے لئے 12 دن پر مشتمل” معلمہ مدنی قاعدہ کورس “کا آغاز کیا جارہا ہے۔اس
کورس میں اسلامی بہنوں کو خصوصاً قراٰنِ پاک کو بطورِ معلمہ پڑھانے کا طریقہ کار،فرض
علوم اور اسلام کی بنیادی باتیں سکھانے کے ساتھ ساتھ مدنی کاموں سے متعلق بھی
آگاہی فراہم کی جائے گی۔
امتحان کے بعد کامیابی کی صورت میں ان ہی اسلامی
بہنوں کو مدرستہ المدینہ بالغات تدریسی خدمات انجام دینے کے مواقع بھی فراہم کئے
جائیں گے۔
کورس میں داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے
علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن سے
رابطہ کریں۔