7 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں ناظم آباد کابینہ کے تین ڈویژن کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں واٹر پمپ،سخی حسن اورنارتھ ناظم
آباد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مدرسۃ المدینہ بالغات کی زون نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدرسے میں تنظیمی طریقہ کار کے مطابق نظام نافذ
کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔