اسلامی بہنوں کے لیے ماہِ جولائی
2020ء میں 90 دن کا تجوید القراٰن کورس ہونے جارہا ہے
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام یکم جولائی 2020ء بروز بدھ سے پاکستان میں 90 دن کا تجوید القراٰن کورس ہونے جارہا ہے۔اس کورس کادورانیہ روزانہ 2 گھنٹے ہیں۔
کورس
کی خصوصیات:
اس کورس میں
قراٰن کے ساتھ ان کو تجوید کے اہم قوائد سیکھائے جائیں گے نیز فرض علوم میں وضو،
غسل ،نماز کے مسائل کے ساتھ باطنی امراض سے آگاہی بھی نصیب ہوگی۔
کورس
میں کیا سیکھایا جائے گا:
اس کورس میں
راہنمائے مدرسین کتاب، فیضانِ تجوید، قراٰن پاک ، باطنی بیماریوں کی معلومات اور فیضانِ
نماز کتاب سے درس بھی شامل ہے۔
کورس
کرنے والی کے لیے شرائط:
عمر کم از
کم 16 سال ہو، اردو لکھنا پڑھنا جانتی ہو، ایسی اسلامی بہنیں جو ناظرہ پڑھی ہوئی
ہوں مگر ناظرہ میں کامیاب نہ ہوتی ہوں ان اسلامی بہنوں کو داخلہ دیا جائے گا۔
کورس
کون سی اسلامی بہن کرسکتی ہے :
جو مدرسات
، ناظرہ پاس نہیں کر پاتی ہیں، یا ناظرہ کا امتحان دے کر مدرسۃالمدینہ بالغات میں
تدریس کرنے کی خواہش رکھتی ہو۔
یہ کورس آن لائن ہوگامزید معلومات کے لئے اس میل ایڈریس پر رابطہ کریں:
Cours.madrasabaligat@dawateislami.net