8 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام گوجرانوالہ زون کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
Sun, 12 Jul , 2020
4 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام08 جولائی 2020ء کو گوجرانوالہ
زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں زون
اور کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے بذریعہ
کال شرکت کی۔
ریجن سطح شعبہ مدرسۃا لمدینہ بالغات کی ذمہ دار
اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور تعلیم قراٰن کو عام کرنے کی نیت سے اپنی کابینہ کی تمام مدرسات کو آن لائن پڑھانے کی ترغیب دلانے اور اس سلسلے میں آنے والے مسائل کو حل کروانے کی ترغیب دلائی نیز اپنی ذمہ دار
اسلامی بہن سے مربوط رہنے اور وقت پر تمام کارکردگیاں جمع کروانے کا ذہن دیا۔