23 جون 2020ء کو دعوت اسلامی کا شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ٹیلیفونک اجلاس ہوا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان اور ہزارہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔ مدنی مشورہ میں ڈویژن اور  علاقہ سطح پر تقرری مکمل کرنے، نئے مدرسہ المدینہ شروع کرنے کے لئے مدرسات تیار کرنے، بروقت کارکردگیاں جمع کروانے، صراط الجنان کا مطالعہ کرنے اور کورسز کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہداف طے کئے گئے۔