8 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر
اہتمام کراچی گلشنِ معمار میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ داراسلامی
بہنوں سمیت مدرسات نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نیو جدول سمجھایا، تقرری کے حوالےسےاہداف دیئے اور
تجوید بہتر کرکے کامیاب ہونےکا ذہن دیا، اس کے علاوہ بچیوں کےمدارس سے بالغات کی
ہاتھوں ہاتھ تقسیم کاری کی،مدرسات اور ذمہ داراسلامی بہنوں کے جلدازجلد ناظرہ کی تیاری کرنے کا ذہن بھی دیا۔