8 رجب المرجب, 1446 ہجری
مدرستہ المدینہ بالغات، کراچی ریجن مشاورت اور پاک سطح
ذمہ دار کا کابينہ ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ
Mon, 28 Sep , 2020
4 years ago
دعوت اسلامی کے شعبے مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن مشاورت اور پاک سطح اسلامی بہن نے مدنی
مشورہ لیا جس میں گلشن اقبال کابینہ کی
ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت مدرسات نےشرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کو نیو جدول سمجھایا، مدرسات اوران کی طالبات کو سند امتحان دینے کا
ذہن دیااور ہاتھوں ہاتھ سند امتحان کی تاریخ طے کی گئی تجوید کو بہتر کرنے کے
ذرائع بتائے ۔
نیز پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے تجویدالقرآن کورس کرنے کی ترغیب دلائی اور
مدرسات کیلئے دو کورس ڈیزائن کئے اور آخرمیں مدرسات نےکورس کرنے
کی نیت پیش کرتےہوئے داخلے کیلئے اپنےنام بھی پیش کئے۔