دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلام آباد G-11 میں ڈویژن راولپنڈی کے تمام زون کی UC نگران تک کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں کے دینی کاموں میں درپیش مختلف مسائل اور اُن کے حل پر گفتگو کی گئی۔

معلومات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف امور پر اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں گناہوں سے بچنے، اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے اور اپنے نگران کی اطاعت کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے گلی گلی مدرسۃالمدینہ کی ذمہ دار بنانے، تحصیل نگران و شعبہ مشاورت اور ذیلی سطح پر نگران اسلامی بہنوں کا تقرر کرنے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات بھی کی۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع سیکٹر  I-8میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان نگران کے سفرِ شیڈول اور کشمیر و اسلام آبادمیں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت، نگرانِ پنجاب اور نگرانِ اسلام آباد سٹی اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے ہونے والے سفر سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے زون 1 میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ گرلز میں اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف سے ہوا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ٹائم مینجمنٹ“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنے وقت کی قدر کرنے کا ذہن دیا۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے علمِ دین سیکھنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سے شرکا اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز مظفر آباد ، کشمیر کے علاقے خواجہ میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جاکر  خواتین کو نیکی کی دعوت پیش کی۔

معلومات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بالخصوص اُن خواتین پر انفرادی کوشش کی جو پہلے دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرتی تھیں لیکن اب نہیں کرتیں۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے خواتین کو اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلاتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔

مظفر آباد، کشمیر کے علاقے خواجہ میں قائم مدرسۃالمدینہ گرلز میں دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے محفل کا آغاز کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے آخرت کی تیاری کے متعلق شرکا اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور فیضانِ نماز کورس میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

مظفر آباد، کشمیر میں قائم فیضانِ صحابیات میں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جہلم ویلی اور اطراف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے درمیان مختلف ذمہ داریاں تقسیم کیں اور انہیں استقامت کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ڈونیشن اور فنانس ڈیپارٹمنٹس کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔

صوبہ کشمیر کے ڈویژن پُونچھ  اور ڈسٹرکٹ باغ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے لئے ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات مضبوط کرنے اور ہفتہ وار رسالہ کی مطالعہ کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے معلمات و مبلغات بنانے کے متعلق اسلامی بہنوں کو مدنی پھول اور اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز  صوبۂ کشمیر میں ڈویژن عباس پورکا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف علاقوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی جن میں پونچھ، سدھنوتی، تحصیل عباس پور اور پلندری کی جملہ ذمہ داران شامل تھیں۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نئی تحصیل بلوچ میں دینی کاموں کا آغاز کرنے کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

ڈویژن میرپور کشمیر کے ڈسٹرکٹ کوٹلی میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط کرنے اور نئے اجتماعات شروع کرنےکے اہداف نیز اس کے متعلق چند اہم امو رپر شرکا کی ذہن سازی کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے تحصیل نگران اور ذیلی نگران کی ذمہ داریوں کو واضح کیا جبکہ دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے۔آخر میں شرکائے مدنی مشورہ نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔

پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ریجن سطح کی شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا گیا۔جن موضوعات پر مشاورت ہوئی اُن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت رہائشی کورس اور لرننگ سیشن٭سفر کے مدنی پھول٭دینی کاموں کے حوالے سے مختلف اسٹیٹس میں سفر٭فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار ڈونیشن کارکردگی اور ای رسید کا فالو اپ٭ڈونیشن بکس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اپڈیٹ پدنی پھول٭اصلاحِ اعمال للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہن سے نئے رسائل کی تقسیم٭دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل ایونٹ پر اسپیشل اجتماعات شروع کروانے٭مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”اے ایمان والو“اور نگرانِ شوریٰ کے مدنی پھول۔


لوگوں کو دینِ اسلام کی دعوت  دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ڈویژن میرپور کشمیر میں 2 دن کا رہائشی مدنی مشورہ ہواجس میں میر پور کشمیر کی ڈویژن ، ڈسٹرکٹ و تحصیل نگران اور بھمبر ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت، نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت عالمی سطح کی فیضانِ صحابیات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں نگران کو کس طرح دعوتِ اسلامی کا کام کرنا ہے، دینی کاموں کا طریقۂ کار، کارکردگی شیڈول اور معاونہ اسلامی بہن کے کام شامل تھے۔

آخر میں شعبہ جات کی تقرری کے اہداف بتائے گئے جبکہ شرکا اسلامی بہنوں نے دینی کاموں سے متعلق مختلف مسائل بیان کئے جس پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اُن کا حل بھی بتایا۔ 


شعبہ مکتبۃالمدینہ، شعبہ تقسیمِ رسائل اور شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ گرلز کے تحت ہونے والے  آن لائن لرننگ سیشن کے دوسرے دن دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری نے بذریعہ آڈیو لنک سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے ”شعبے کا مقصد، اہمیت اور اس میں ذمہ داران کا کردار“ کے موضوع پر اہم نکات بتائے۔

ابتداءً رکنِ شوریٰ نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے، ان میں مزید بہتری لانے اور شعبہ جات کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”دعوتِ اسلامی کے ساتھ وفاداری“ کا ذہن دیتے ہوئے اپنی نگران اسلامی بہن کی اطاعت کرنے سمیت دیگر امو رپر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تقسیمِ رسائل و شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف کروایااور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے نیز دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بھی بتایا۔

لرننگ سیشن کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھے اچھے تأثرات دیئے اور شعبہ مکتبۃالمدینہ، تقسیمِ رسائل، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے لئے نیتیں کیں۔