دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد شہر کی  فیضان صحابیات میں 3دن پر مشتمل ( 1، 2 اور 3 مارچ 2024ء کو) پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ فیصل آباد و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف شعبہ جات کی ذمہ داران کے ہمراہ مسائل و تجاویز پر کلام کیاجبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کام بڑھانے کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

اس کے علاوہ مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭سافٹ ویئر کے نظام کی اہمیت بیان کی گئی ٭شعبہ نیو سوسائٹیز کے دینی کام کو بیان کیا گیا٭ صوبائی سطح پر شعبہ نیو سوسائٹیز کے اہداف دیئے گئے ٭ دینی کام بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے گئے ٭ شعبہ شارٹ کورسز و شعبہ حج و عمرہ کا تعارف نیز دینی کاموں کو بیان کیا گیا ۔