پاکستان
مشاورت اور پاکستان سطح کی مختلف شعبہ ذمہ داران کے مشورے کا پہلا دن
دعوتِ اسلامی کے تحت شہرِ کراچی میں پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی ادارتی
و غیر ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا2 دن پر مشتمل رہائشی مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
مدنی
مشورے کے پہلے دن 18 اگست 2023 بروز جمعہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیئے؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور نگران اسلامی بہن کے مدنی پھولوں سے متعلق
ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔
لاڑکانہ ڈویژن
میں ہونے والے مدنی مشورے میں مختلف سطح کی ذمہ داران کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے تحت 16 اگست 2023ء بروز بدھ لاڑکانہ ڈویژن میں ہونے والے مدنی مشورے میں ڈویژن تا یو سی نگران، ڈویژن تا تحصیل اور ٹاؤن
سطح کی شعبہ ذمہ داران اور کچھ صوبہ سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بھی شرکت ہوئی ۔
معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ہدف
بنا کر کام کرنا “ کے موضوع پر بیان کرتے
ہوئے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں سے متعلق ذمہ داران کو اہداف دیئے ۔
پاکستان کے شہر سکھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت 15
اگست 2023ء بروز منگل تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سکھر
کی ڈویژن تا یوسی نگران، تحصیل و ٹاؤن سطح کی شعبہ ذمہ داران اور ملک سطح کی شعبہ
اصلاحِ اعمال ذمہ داران شریک ہوئیں۔
اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” یکساں تعلقات “ کے موضوع پر بیان کیااور اور دینی کاموں کے حوالے سے
ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران سے
سابقہ ماہ کی کارکردگی کا فالو اپ لیتے ہوئے سافٹ ویئر انٹری، ڈیٹا منسلک کرنے،
تقرریاں مکمل کرنےاور معلمات و مبلغات تیار کرنے کے متعلق اسلامی بہنوں کو مدنی
پھول دیئے۔
15 اگست 2023ء بروز منگل عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سکھر شہر میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم کا وزٹ کیا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم کے تعلیمی و انتظامی معاملا ت کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کے لئے آئندہ کے اہداف بھی دیئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
پچھلے دنوں سکھر ڈویژن میں Sarafa Associate کے صدر کی زوجہ بیمار ہوگئیں تھیں جن کی عیادت کے سلسلے میں دعوتِ
اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران میں موجود نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے صدر کی زوجہ
سے عیادت کرتے ہوئے انہیں بیماری کے فضائل بتائے اور اُن کی جلد صحتیابی کے لئے
دعا کروائی جس پرانہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
14 اگست 2023ء بروز پیر سکھر ڈویژن میں دعوتِ
اسلامی کے دینی و فلاحی معاملات کو دیکھنے والی نگران اسلامی بہن کی بیٹی(جو پچھلے دنوں بیمار ہو گئی تھی) سے عیادت کرنے کے لئے ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا ہسپتال شیڈول رہا۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے نگرانِ سکھر ڈویژن اسلامی بہن کی بیٹی سے عیادت کی اور بیماری پر صبر کرنے
کے فضائل بیان کئے۔آخر میں نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت نے اُن کی بیٹی کی صحتیابی کے لئے دعا کروائی۔
پاکستان کے شہر سکھر میں مدنی مشورہ، نگران سمیت
دیگر اسلامی بہنوں کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے تحت 14 اگست 2023ء بروز پیر اسلامی
بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں میں پیش آنے والے مسائل کے متعلق پاکستان کے
شہر سکھر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگرانِ سکھر ڈویژن سمیت دیگر اہم
ذمہ داران نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں میں درپیش مسائل سنے اور اُن کا حل
بتایا نیز دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سےاسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔
گلبرک ٹاؤن ،یوسی 2 میں اسلامی بہنوں کے سیکھنے
سکھانے کے حلقے میں صاحبزادیِ عطار کی آمد
15 اگست 2023ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام گلبرک ٹاؤن ،یوسی 2، ڈویژن
1،ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اسلامی بہنوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس
میں خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار
اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی۔
حلقے کی ابتداء تلاوتِ و نعت سے کرنے کے بعد
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے احساسِ ذمہ دار کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے
دینی کام کرنے اور دیگر اہم امور کے متعلق شرکا کو مدنی پھول دیئے۔
حلقے کے اختتام پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار دعا کروائی جبکہ وہاں موجود شرکا اسلامی بہنوں
نے اُن سے ملاقات بھی کی۔
شعبہ مکتبۃ المدینہ و تقسیمِ رسائل کی سٹی تا
ٹاؤن سطح کی ذمہ داران کے لئے کراچی میں
تربیتی سیشن
فیضانِ صحابیات، پی آئی بی کالونی ،کراچی میں
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت تربیتی سیشن ہوا جس میں شعبہ
مکتبۃ المدینہ و تقسیمِ رسائل کی سٹی تا ٹاؤن
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تربیتی سیشن کے ابتداء میں ملک سطح کی شعبہ
مکتبۃ المدینہ و تقسیمِ رسائل ذمہ دار
اسلامی بہن نے پریزنٹیشن کے ذریعے دینی کاموں کی کارکردگی بیان کی ۔
کراچی کے علاقے گارڈن میں پچھلے دنوں دعوتِ
اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں صاحبزادیِ
عطار سلمہا
الغفار نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں مدنی
پھولوں سے نوازا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اختتامی دعا کروائی۔
بعدِاجتماع صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مقامی ذمہ داران کے ہمراہ گارڈن کی پرانی اسلامی بہن
سے عیادت کی اور گارڈن کی یوسی نگران اسلامی بہن کی والدہ کے انتقال پر اُن کے گھر
والوں سے تعزیت کی۔
دین ِ اسلام کی تبلیغ و اشاعت کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت نگرانِ عالمی مجلسِ شوریٰ نے دیگر اسلامی
بہنوں کے ہمراہ گھر گھر کر جاکر نیکی کی دعوت پیش کی۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی
بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئےانہیں اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوت اسلامی کے تحت 2 ستمبر 2023ء کو ہونے والے
یومِ دعوتِ اسلامی کے سلسلے میں نگرانِ ریجن، نگرانِ پاکستان مشاورت،جامعۃ المدینہ
گرلز ذمہ دار اور کراچی سٹی کی نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف موضوعات پر کلا م
کرتےہوئے پرانی اسلامی بہنوں کو جمع کرنے اور
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے متعلق گفتگو کی۔