21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
4 اپریل 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ بلوچستان کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ بلوچستان کی صوبہ ، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ جات کی سالانہ ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ
لیتے ہوئے ڈونیشن اہداف کو جلد از جلدمکمل
کرنےکی ترغیب دلائی ۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت نے دعوتِ
اسلامی کے دیگر دینی کاموں کے متعلق ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔