23 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے
لئے 5 اپریل 2024ء کو شعبہ مکتبۃ المدینہ
للبنات، شعبہ تقسیم رسائل للبنات، شعبہ کفن
دفن للبنات اور شعبہ اصلاح اعمال للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی
مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں شعبہ جات کی ملک و صوبائی سطح کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اُن سے شعبہ جات کی سالانہ ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیا اور ڈونیشن اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنےکی ترغیب دلائی۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دعوتِ
اسلامی کے دیگر دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔