19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
6 اپریل 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام صوبہ پنجاب کی سرگودھا ڈویژن کا
آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی نگران، سرگودھا ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور میٹروپولیٹن کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کی
سالانہ ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیا اور ڈونیشن کے
حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے شخصیات سے رابطے کرنے کی ترغیب دلائی۔