کراچی کے علاقے DHA میں آقا کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا جشنِ ولادت منانے کے سلسلے میں گزشتہ روز محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز اللہ عزوجل کے پاک کلام قراٰنِ مجید سے کیا گیا جبکہ نعت خواں اسلامی بہنوں نےحاضرین کے ساتھ مل کر حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”شانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور DHA کراچی میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں شرکا کو بتایا نیز ان میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔

علاوہ ازیں صاحبزدایِ عطار سلمہا الغفار نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کی دینی ایکٹیویٹیز میں شریک ہونے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔محفل کے اختتام پر شرکا اسلامی بہنوں نے صاحبزدایِ عطار سلمہا الغفار سے ملاقات کی۔

خواتین کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی باتیں سکھانے کے لئے پچھلے دنوں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے کراچی کے علاقے PIB کالونی کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے علاقے کی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دینی و فلاحی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے اور بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


24 ستمبر 2023ء بروز اتوارمحفلِ نعت کے سلسلے میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی DHA کراچی میں ایک اہم شخصیت اسلامی بہن کے گھر پر آمد ہوئی۔

اس موقع پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”سیرتِ مصطفیٰ ﷺ“ کے موقع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت کے چند پہلو کو بیان کیا۔

بعدِ بیان عالمی مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہن نے DHA کراچی میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق شرکا کو بتایا اور انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اختتامی دعا کروائی جبکہ وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔ 

کراچی کھارادر کی مقامی اسلامی بہن کے گھر پر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام 23 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”اختیاراتِ مصطفیٰ ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے حضورصلی اللہ علیہ و سلم کو اللہ عزوجل کی طرف سے ملنے والے اختیارات کے بارے میں بتایا۔

بعدِ بیان کھارادر کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دعا کروائی جبکہ محفل میں شریک اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات بھی کی۔


اصلاحِ معاشرہ کا درد رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت    23 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ گرلز کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں پاکستان سطح کی نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ گرلز ذمہ دار اور دیگر تنظیمی پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے نیو سوسائٹیز میں مختلف شعبہ جات کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے نظام کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے مدنی پھول دئیے۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کا کہنا تھا کہ نیو سوسائٹیز میں شعبہ جات کے دینی کاموں کو اہل اور باصلاحیت ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ذریعے بڑھایا جائے ۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت            22ستمبر 2023ء بروز جمعہ نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ گرلز کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ و سٹی نگران ، پاکستان و عالمی سطح کی نیو سوسائٹیز ڈپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ میں تقرریوں کے نظام اور کارکردگی جمع کروانے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف شعبہ جات کے تحت ہونے والےدینی و فلاحی کاموں کے نظام کے متعلق شرکائے مدنی مشورہ کی ذہن سازی کی ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت    22 ستمبر 2023ء بروز جمعہ شعبہ فیضان صحابیات کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام صوبہ و سٹی نگران، شعبہ فیضان صحابیات کی پاکستان،صوبہ اور ڈویژن شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اختلافِ رائے کے آداب“ کے موضوع پر بیان کیا ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے فیضانِ صحابیات کے دینی کاموں اور اہداف کا جائزہ لیتے ہوئےذمہ دار اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔


پاکستان بھر میں اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے منسلک کرنے اور انہیں نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16   تا 20 ستمبر 2023ء صوبہ کشمیر، صوبہ بلوچستان ، صوبہ گلگت بلتستان ، صوبہ کے پی کے اور اسلام آباد سٹی کی اسلامی بہنوں کے درمیان آن لائن ”آئیے دینی کام سیکھیں “ کورس ہوا۔

معلومات کے مطابق اس کورس میں صوبہ وسٹی تا ڈسٹرکٹ نگران اور بعض تحصیل و زون نگران سمیت دیگر مختلف سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”نگران کے مدنی پھولوں“ پر کلام کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں ، نگران کی جاب ڈسکرپشن،کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی فارم کے حوالے سے مشاورت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے نگران اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی انہیں بالمشافہ 8 دینی کام کورس کروانے اور فیضان صحابیات میں رہائشی 8 دینی کام کورس کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔

صوبہ پنجاب کی ملتان       ڈویژن میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 13ستمبر 2023ء بروز بدھ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی نگران، ملتان ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی نگران اور میٹروپولیٹن کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اختلافِ رائے کے آداب“ کے موضوع پر بیان کیا اور ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے 8 دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سافٹ ویئر انٹری اور تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


11ستمبر 2023ء  بروز پیر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ پنجاب کی بہاولپور ڈویژن کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی نگران ، بہاولپور ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی نگران اور میٹروپولیٹن کی نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اختلافِ رائے کے آداب“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ڈویژن بہاولپور میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں اہداف کا جائزہ لیا اور سافٹ ویئر انٹری و تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔


خدمتِ قراٰن میں مصروفِ عمل عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 11ستمبر 2023ء  بروز پیر صوبہ پنجاب کی سرگودھا ڈویژن کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں صوبہ پنجاب کی نگران ، سرگودھا ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی نگران اور میٹروپولیٹن کی نگران اسلامی بہنیں شریک تھیں۔

مدنی مشورے میں گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی شہر سے دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اختلافِ رائے کے آداب “کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں سے سرگودھا ڈویژن میں ہونے والے 8 دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا نیز سافٹ ویئر انٹری و تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دینِ اسلام کی خدمت میں اعلیٰ کردار ادا کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 8 ستمبر 2023ء  بروز جمعہ صوبہ پنجاب کی نگران اور ڈی جی خان ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کاآن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اختلافِ رائے کے آداب“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ڈی جی خان ڈویژن کی خواتین میں ہونےوالے 8 دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا جبکہ سافٹ ویئر انٹری اور تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔