لیاقت آباد کراچی میں 22 مئی 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلامی بہنوں کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں، ذمہ داران اور مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوت و نعت شریف سے ہوا جس کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس دوران اجتماعِ پاک میں موجود صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ذکر کروایا اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اختتامی دعا کروائی جبکہ وہاں موجود تمام اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار سے ملاقات بھی کی۔

بعدِ اجتماع صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سمیت دیگر اسلامی بہنوں کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں بنگلہ دیش سفر کرنے والی مبلغۂ دعوتِ اسلامی کی رہائش گاہ پر آمد ہوئی جہاں مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔