شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت 23 مئی 2024ء کو P.I.B کالونی کراچی میں واقع فیضانِ صحابیات میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں جامعۃ المدینہ گرلز کی تمام ناظمات اسلامی بہنوں سمیت شعبے کی دیگر ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔

میٹنگ میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے مختلف سوالات کے جوابات میں ناظمات اسلامی بہنوں کی رہنمائی فرمائی جبکہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”احساسِ ذمہ داری“ کے موضوع پر اُن کی تربیت کی ۔

دورانِ میٹنگ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کے ہاتھوں نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کے درمیان اسناد تقسیم کئے گئے اور ملاقات کا بھی سلسلہ ہوا۔آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے ہمراہ دفتر ذمہ دار اسلامی بہن سے اُن کی رہائش گاہ پر جاکر عیادت و ملاقات کی ۔