شعبہ فیضانِ مرشد کے تحت لرننگ سیشن کا انعقاد، نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت نے تربیت کی
پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضانِ مرشد کے تحت لرننگ
سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران و مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔
25 مئی 2024ء کو اسی لرننگ سیشن میں دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ذمہ دار کے اوصاف“ کے
موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے وہاں
موجود اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی و فلاحی کاموں میں عملی طور پر حصہ
لینے کا ذہن دیا۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
24 مئی 2024ء کو آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں Central Asia و
افریقن عرب نگران، شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ، شعبہ شارٹ کورسز اور فیضان ویک
اینڈ اسلامک اسکول کی ذمہ داران شریک ہوئیں۔
عالمی سطح پر دینِ اسلام کی تعلیمات لوگوں تک
پہچانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 24 مئی 2024ء کو sub-content کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے مدنی مشورے کے دوران اورسیز میں منسلک اسلامی بہنوں کی تعداد
بڑھانےسافٹ ویئر کا ڈیٹا انٹر کرنے اور ان کاموں میں درپیش مسائل پر مشاورت کی۔
عالمی سطح پر اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والی دینی و فلاحی ایکٹیوٹیز کے سلسلے میں
24 مئی 2024ء کو عالمی مجلسِ مشاورت آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
منعقد ہوا۔
اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے اورسیز میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق ذمہ داران سے سابقہ ماہ کی کارکردگی
کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے
مختلف امور پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
23 مئی 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں
sub-content کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی
مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے دعائے صحت اجتماع کے متعلق کلام کیا اور اس میں مزید بہتری لانے نیز آئندہ
کے اہداف سمیت دیگر اہم نکات پر ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔
اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعائے صحت
اجتماع میں تمام منسلک اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کے لئے اسلامی بہنوں کو مدنی
پھولوں سے نوازا۔
شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت 23
مئی 2024ء کو P.I.B کالونی کراچی میں واقع فیضانِ صحابیات میں
ایک میٹنگ ہوئی جس میں جامعۃ المدینہ گرلز کی تمام ناظمات اسلامی بہنوں سمیت شعبے
کی دیگر ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔
میٹنگ میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے مختلف سوالات کے جوابات میں ناظمات اسلامی
بہنوں کی رہنمائی فرمائی جبکہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ”احساسِ ذمہ داری“ کے موضوع پر اُن کی تربیت کی ۔
لیاقت آباد کراچی میں 22 مئی 2024ء کو دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلامی بہنوں کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں، ذمہ داران اور مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے شرکت
کی۔
اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوت و نعت شریف
سے ہوا جس کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کی
دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس دوران اجتماعِ پاک میں موجود صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ذکر کروایا اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے اختتامی دعا کروائی جبکہ وہاں موجود تمام اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار سے ملاقات بھی کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 25 مئی 2024ء کو پاکستان مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنوں کا آن
لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔
اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ماہ ذو الحجۃ الحرام اور دعائے صحت اجتماع کے مدنی پھولوں پر تبادلۂ خیال کیا نیز
دیگر اہم نکات پر بھی اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
بحریہ ٹاؤن، راولپنڈی میں 24 مئی 2024ء کو عالمی
سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ و سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ذیلی تا ٹاؤن سطح
کی ذمہ داران اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ذمہ داران کو دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بتایا اور انہیں
بحریہ ٹاؤن کے فیضانِ صحابیات میں دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کے لرننگ سیشن میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کا بیان
24 مئی 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کے لرننگ سیشن میں ”ذمہ داران کی تربیت و ترقی کے مدنی پھول “کے موضوع پر
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کا بیان ہوا۔
دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کی
کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کی نمایاں کارکردگی پر ذمہ دار اسلامی بہنوں
کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 23 مئی 2024ء کو پاکستان مجلس مشاورت آفس کے اسٹاف کا آفس میں ہی مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف امور پر گفتگو کی۔
دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ جات کی تقسیم کاری کی اہمیت و ضرورت پر
کلام کیا اور دفتری کاموں کو بہتر انداز
سے کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول
بیان کئے ۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بھی شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
12 مئی 2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیضان صحابیات پنڈرہ میں راولپنڈی ڈویژن مشاورت کا مدنی مشورہ
منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے کی ابتدا میں”درس“ کے موضوع
پر بیان کیا اور عالمی مجلس مشاورت و انٹرنیشنل
افیئرز کے مدنی مشورہ میں طے ہونے والے مدنی پھولوں کے بارے میں کلام کیا۔
دورانِ کلام نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی پر نگران و شعبہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے
ہوئے 01 جون 2024ء سے مُلک بھر میں یوسی سطح پر مدنی قاعدہ کورس زیادہ سے زیادہ
کروانے کی ترغیب دلائی ۔
Dawateislami