دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 7 جون 2024ء کو    صوبہ پنجاب کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صوبہ پنجاب ، ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ابتداءً تلاوت و نعت پڑھی گئی جس کے بعد نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” تنظیمی اصولوں پر عمل کے فوائد“ کے موضوع پر بیان کر کے مدنی مشورے کا آغاز کیا اور اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ہونے والے 8 دینی کاموں کے ” اہداف 2024“ کا جائزہ لیتے ہوئے تقرری مکمل کرنے کے حوالے سےذمہ داران کو ترغیب دلائی۔

آخر میں 2024ء کے اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا جبکہ نمایاں کارکردگی پر نگران اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔