21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی دعوتِ اسلامی کے تحت 8 جون
2024ء کو صوبہ پنجاب کی سرگودھا ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ صوبہ پنجاب اور
سرگودھا ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ابتداءً نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے ” تنظیمی اصولوں پر عمل کے فوائد“کے موضوع پر بیان
کیا اور اسلامی بہنوں سے سرگودھا ڈویژن کے 8 دینی کاموں کے ”اہداف
2024ء“ کا جائزہ لیا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی اور اپنے اہداف کو
جلد از جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا جبکہ نمایاں کارکردگی پر نگران اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی ۔