14 نومبر 2023ء کو نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت  صوبہ خیبرپختونخوا کی مالاکنڈ ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ صوبہ خیبر پختونخوا اور ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ڈویژن کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور نئے مقامات پر دینی کام کا آغاز کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی نیز انہیں اہداف کی تکمیل کا بھی ذہن دیا ۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 11 نومبر   2023ء کو آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” ڈیجیٹلائزیشن اور تحریک بیان“ کے موضوع پر بیان کیا اور کہا کہ شعبے کی نوعیت کے حساب سے مدنی مشورہ و شیڈول کارکردگی بنائی جائے ۔

مختلف کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے نمایاں کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں شعبہ رابطہ بالعالمات میں صوبائی سطح کی ذمہ داران کی تقرری کے اہداف دیئے گئے جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار دینی کاموں کی انٹریز و تقرری مکمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ 


بہادر آباد کراچی میں 15 نومبر 223ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ہفتہ وار اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی صاحبزادی نے برکاتِ نماز مع ترکِ نماز کی وعیدیں “ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو پابندی کے ساتھ نماز پڑھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں نیتیں کروائیں۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اجتماع کا اختتام دعا پر کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی صاحبزادی اور عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔

خواتین میں دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو فعال بنانے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے 13 نومبر 2023ء کو آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکا سے گفتگو کرتےہوئے انہیں اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کو مضبوط کرنے، دینی کاموں کو بڑھانے اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کو فعال کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  31 اکتوبر 2023ء کو شہرِ کراچی میں تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کراچی سٹی تا ٹاؤن نگران ، شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات ، شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت للبنات ، شعبہ محفل نعت ، شعبہ سیکھنے سکھانے کے ماہانہ دینی حلقے اور شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے ” ڈیجیٹلائیزیشن اور تحریک“کے موضوع پر بیان کیا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے گھریلو صدقہ بکس کراچی سٹی کی کارکردگی بیان کی جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اس کارکردگی میں اضافہ کرنے ، دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کے گھروں میں گھریلو صدقہ بکس رکھوانے اور شہر سطح پر 63 ہزار گھریلو صدقہ بکس رکھوانےکے اہداف دیئے ۔

علاوہ ازیں نئی تقرر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے انہیں ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول سمجھا کر دینے کے بارے میں کلام کیا ۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے درس و بیان کا حلقہ لگانے، مدرسۃ المدینہ بالغات کی کلاسز کو شیڈول کے مطابق لگانے پر اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے ۔


بہاولپور ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے  30 اکتوبر 2023ء کو ڈویژن بہاولپور کی تنظیمی ذمہ داران کا ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں نگران و شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ٹریننگ سیشن کے آغاز میں تلاوت و نعت کے بعد صاحبزادی عطار سلمہا الغفارنے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں خواتین میں دینی کام بڑھانے کے لئے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔ 


عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی سرگرمیوں کا فالو اپ لینے کے سلسلے میں 25 اکتوبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مجلسِ مشاورت آفس کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےماہِ اکتوبر 2023ء میں ہونے والی اور سیز کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز اور سیز کی کارکردگی کا نظام مزید بہتر بنانے پر مشاورت کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے آئندہ سالوں کی کارکردگی کے اہداف دیئے جس پر آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 


گناہوں سے نفرت دلانے اور نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 28 اکتوبر  2023ء بروز ہفتہ مکران ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں پاکستان نگران نے ” بزرگان ِ دین رحمہم اللہ المبین کے موضوع پر بیان کیا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ داران ، ڈسٹرکٹ نگران ، تحصیل نگران اور جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے 8 دینی کاموں سے متعلق کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن دیااور اسلامی بہنوں کو 8 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کا کہنا تھا کہ مبلغات اسلامی بہنوں کو ایران میں جا کر دینی کام کرنے کے لئے تیار کیا گیا جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ 


2 نومبر 2023ء  بروز جمعرات تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں نگران ڈویژن ڈی جی خان اور شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق دینی کاموں کے سلسلے میں صوبۂ پنجاب پاکستان کے سفر پر موجود صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اس اجتماعِ پاک میں بیان فرمایا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ڈی جی خان میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام بڑھانے کے لئے مدنی پھول دئیے ۔

صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینِ متین کی ترویج و اشاعت کے لئے مزید بہتر انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔ بعدازاں صاحبزادیِ عطار کی انفرادی کوشش سے اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کی مد میں رقم جمع کروائی۔


1 نومبر 2023ء  بروز بدھ تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں نگران ڈویژن ملتان اور شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دینی کاموں کے سلسلے میں صوبۂ پنجاب پاکستان کے دورے پر موجود صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اس اجتماعِ پاک میں بیان فرمایا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کام بڑھانے کے لئے مدنی پھول دئیے ۔

صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینِ متین کی ترویج و اشاعت کے لئے مزید بہتر انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔ 


21 اکتوبر 2023ء بروز ہفتہ کراچی کے علاقے دھوراجی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے محفلِ نعت میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سمیت دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت ہوئی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے نماز کی اہمیت سے متعلق بیان کرتے ہوئے نماز نہ پڑھنے کی وعیدیں بتائیں اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعا و صلوٰۃ و سلام کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور انہیں دینی ماحول سے منسلک رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے عالمی مجلسِ مشاورت آفس کی اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے 21 اکتوبر 2023ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے وقت کی اہمیت اور ٹائم مینجمنٹ کے طریقۂ کار پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں احساسِ ذمہ داری کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔