کراچی پی آئی بی کالونی میں موجود فیضانِ صحابیات میں 27 جون 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ کورنگی، کراچی کی وارڈ سطح تک کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں آسٹریلیا اور سری لنکا کی ذمہ داران آن لائن شریک ہوئیں۔

اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کی تشریف آوری ہوئی جنہوں نے دعوتِ اسلامی کے تنظیمی طریقۂ کار کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا ”ذمہ دار کے اوصاف“ کے موضوع پر بیان کیا۔

مدنی مشورے کے اختتام پر وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات بھی کی۔