لوگوں کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والی عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 26 جون 2024ء کو کراچی کے علاقے  DHA فیز 4 میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

تلاوت و نعت سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ”اللہ پاک کی رضا“کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو اللہ عزوجل کی رضا پر راضی رہنے کا ذہن دیا اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

علاوہ ازیں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اختتامی دعا کروائی اور ملاقات کا بھی سلسلہ ہوا۔

بعدِ اجتماع صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سمیت دیگر اسلامی بہنوں کے ہمراہ موزمبیق سے پاکستان آئی ہوئی ایک مبلغہ اسلامی بہن سے ملاقات کی اور دینی کاموں کے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔