21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
8 جون 2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت بہاولپور ڈویژن، صوبہ پنجاب
کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا
جس میں نگرانِ صوبہ پنجاب اور بہاولپور ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی نگران اسلامی بہنیں شریک
ہوئیں۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” تنظیمی اصولوں پر عمل کے فوائد“ کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے بہاولپور ڈویژن کے 8 دینی کام کے ”اہداف 2024ء“ کا جائزہ لیا اور تقرری
مکمل کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔
اسی طرح
اہداف کی تکمیل کا ذہن دیتے ہوئے نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے نمایاں کارکردگی پر نگران اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔