بحریہ ٹاؤن، راولپنڈی میں 24 مئی 2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ و  سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ذیلی تا ٹاؤن سطح کی ذمہ داران اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کو دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بتایا اور انہیں بحریہ ٹاؤن کے فیضانِ صحابیات میں دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔