1 رجب المرجب, 1446 ہجری
صوبہ پنجاب کی گوجرانوالہ ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
دینی کاموں کے حوالے سے 5 اپریل 2024ء کو آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا
گیا جس میں صوبہ پنجاب کی نگران، گوجرانوالہ ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف شعبہ جات کی سالانہ ڈونیشن کارکردگی کا
جائزہ لیا اور اپنے شعبے کے ڈونیشن کو جلد از جلد مکمل کرنے نیز شخصیات سے رابطے
کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے اور دیگر دینی
کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔