13 ربیع الاوّل, 1446 ہجری
7 مارچ 2024ء کو اسلامی بہنوں کے دینی کاموں
کے سلسلے میں ملک مشاورت اور سٹی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ریجن نگران نے بذریعہ
انٹرنیٹ تربیت کی۔
معلومات کے مطابق ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے ریجن نگران اسلامی بہن نے کارکردگی شیڈول پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی
اور فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس کا فالو اپ لیا۔
اس کے علاوہ ریجن نگران نے مدرسات اسلامی بہنوں
کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ڈونیشن کارکردگی پر کلام کیا اور انہیں آئندہ کے اہداف
جلد از جلد مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔