21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پاکستان مجلسِ مشاورت کے مدنی مشورے میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت کی شرکت
Tue, 2 Apr , 2024
236 days ago
دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد، پنجاب میں
پاکستان مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنوں کے درمیان
جاری مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت کی آن لائن شرکت ہوئی۔
دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف دینی کاموں کے متعلق چند اہم امور پر گفتگو کی
نیز گھر درس کارکردگی، نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی ذہن سازی کی۔
اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دیگر دینی
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔