دعوتِ اسلامی کے تحت 6 جنوری 2024ء کو لاہور ڈویژن کی
ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی نگران ،
لاہور ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اورٹاؤن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
راولپنڈی شہر سے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”ہفتہ وار اجتماع“ کے موضوع پر بیان کرتے
ہوئے ہفتہ وار اجتماعات کو مضبوط کرنے کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
اسلامی بہنوں سے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 2024ء کے اہداف
پر کلام کیا نیز ماہ ِرمضان المبارک کے مدنی پھولوں کا فالو اپ بھی لیا ۔
کراچی ڈسٹرکٹ ملیر 2 کی یوسی تا ڈویژن نگران
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
پی آئی بی کالونی کراچی میں قائم اسلامی بہنوں
کے دارالسنہ فیضانِ صحابیات میں 11 جنوری 2024ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی
ڈسٹرکٹ ملیر 2 کی یوسی تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”احساسِ
ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے، وعدہ
خلافی سے بچنے، نرمی اختیار کرنے اور نیکیوں میں آگے بڑھنے کی ترغیب دلائی۔
بعدِ بیان مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے مختلف
سوالات کئےجس کے صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار نے علم و حکمت بھرے جوابات
دیئے نیز دینی کام کو مزید احسن انداز میں کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔آخر میں
صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نےدعا کروائی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور پنجاب کی صوبائی
نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 9
جنوری 2024ء کو بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور پنجاب کی
صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پنجاب شیڈول کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران
اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی جبکہ انگلش لینگویج کورس کرنے ، سب
ٹاؤن کی رسالہ کارکردگی جمع کرنے اور گجرانوالہ کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے
لئے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
4 جنوری 2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت ڈی جی خان ڈویژن کی ذمہ
داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا
گیا جس میں نگران ِصوبہ پنجاب ، ڈی جی
خان ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران نے
شرکت کی ۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”ہفتہ وار اجتماع “ کے
موضوع پر بیان کیا اور شرکا اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔
بنوں ، کوہاٹ ، مالاکنڈ اور مردان ڈویژنز کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4
جنوری 2024ء کو بنوں ، کوہاٹ ، مالاکنڈ اور
مردان ڈویژنز کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگران ِصوبہ KPK ، بنوں ، کوہاٹ ، مالاکنڈ ، مردان ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے”ہفتہ وار اجتماع “ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا اسلامی
بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا
اور 2024ء کے اہداف پر کلام کیا جبکہ ماہ
رمضان المبارک کے مدنی پھولوں کا فالو اپ لیا ۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
4 جنوری 2024ء کو پشاور ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران ِصوبہ KPK ، پشاور ڈویژن
، ڈسٹرکٹ، میٹروپولیٹن ، ٹاؤن اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے کا آغاز کرنے کے بعد نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ہفتہ وار اجتماع “ کے موضوع پر بیان کیا
اور شرکا اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کو مضبوط کرنے کے حوالے سے
مدنی پھول دیئے ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 4 جنوری 2024ء کو ہزارہ ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ِصوبہ KPK ، ہزارہ ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ہفتہ
وار اجتماع “ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔
لاہور مزنگ، پنجاب میں عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 26 دسمبر 2023ء کو شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز، شعبہ مدرسۃ
المدینہ گرلز اور شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی ذمہ داران و ناظمات کی میٹنگ
منعقد ہوئی۔
لاہور مزنگ، پنجاب میں ڈویژن تا یوسی سطح کی ذمہ داران
کا اجتماع و مدنی مشورہ
لوگوں تک علمِ دین کا فیضانِ پہنچانے والی عالمی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت 25 دسمبر 2023ء کو لاہور مزنگ، پنجاب میں قائم اسلامی بہنوں کے
دارالسنہ فیضانِ صحابیات میں اجتماع و مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن
تا یوسی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس دوران
عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کے اوصاف بیان کرتے ہوئے صبر
و تحمل اور خوفِ خدا اپنانے نیز گناہوں سے بچتے ہوئے دینی کام کرنے کے متعلق مدنی
پھول دیئے ۔
فیصل آباد پنجاب میں ڈویژن تا یوسی سطح کی ذمہ داران کے لئے اجتماع و
مدنی مشورہ
24 دسمبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد پنجاب میں اسلامی بہنوں کے لئے اجتماع و مدنی
مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن تا یوسی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
اس موقع
پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کے اوصاف
بیان کرتے ہوئے صبر و تحمل اور خوفِ خدا اپنانے نیز گناہوں سے بچتے ہوئے دینی کام
کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔
فیصل آباد میں نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کی صوبہ تا سوسائٹی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
فیصل آباد، مدینہ ٹاؤن میں قائم اسلامی بہنوں کے
دارالسنہ فیضانِ صحابیات میں 23 دسمبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ
ہوا جس میں نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کی صوبہ تا سوسائٹی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی
شرکت ہوئی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےاسلامی
بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کی ذہن سازی کی اور مختلف موضوعات پر
کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ نیو سوسائٹیز کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا شیڈول کیا ہونا چاہیئے؟٭ نیو سوسائٹیز میں فیضان تلاوت قرآن کا کیا انداز
ہو؟٭ نیو سوسائٹیز میں مزید دینی کام بڑھانے کا کیا انداز ہونا چاہیئے؟٭تقرریوں کے
اہداف۔
ملتان میں واقع رنگیل پور میں ڈسٹرکٹ، ٹاؤن اور یوسی سطح کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
22 دسمبر 2023ء کو صوبۂ پنجاب پاکستان کے
شہر ملتان میں واقع رنگیل پور میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا
گیا جس میں ڈسٹرکٹ، ٹاؤن اور یوسی سطح کی
ذمہ داران بالخصوص فنانس و ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئےدینی کاموں میں مزید بہتری
لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز ایک ذمہ دار اسلامی بہن کو کس طرح خوفِ خدا رکھتے ہوئے
احساسِ ذمہ داری کے ساتھ دینی کام کرنا چاہیے اس کی ترغیب دلائی ۔
Dawateislami