ناظم آباد،
کراچی کے نجی ہال میں شادی کے سلسلے میں محفلِ نعت کا اہتمام
ناظم آباد،
کراچی کے نجی ہال میں خواتین کے لئے پردے کا خاص خیال رکھتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت 17 جنوری 2024ء کو ایک اسلامی بہن کی شادی کے سلسلے میں محفلِ نعت
کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ داران و مبلغاتِ دعوتِ اسلامی اور دیگر اسلامی بہنوں
سمیت خصوصی طورپر صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار شریک ہوئیں۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے تلاوت
و نعت کے بعد سنتوں بھرا بیان کیاجس میں انہوں نے ”شادی کے موقع پر ہمیں کس طرح
شریعتِ اسلامیہ کی پابندی کرنی چاہیئے“ اس حوالے سے حاضرین کی تربیت کی۔
بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور اختتامی دعا کروائی جبکہ وہاں
موجود اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار سے ملاقات
بھی کی۔