17 جنوری 2024ء کو  ناظم آباد کراچی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی۔

اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوت و نعت سے کیا گیا اور مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اختتامی دعا کروائی جبکہ وہاں موجود اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار سے ملاقات کی۔