4 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 16 جنوری 2024ء گوجرانوالہ ڈویژن کی اسلامی بہنوں کا آن
لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبۂ
پنجاب، گوجرانوالہ کی ڈویژن، ڈسٹرکٹ، میٹروپولیٹن،
ٹاؤن اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ہفتہ وار اجتماع “ کے موضوع پر اسلامی بہنوں کی
تربیت کرتے ہوئےانہیں ہفتہ وار اجتماعات کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
اس کے
علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے 2024ء کے اہداف پر کلام کیا نیز ماہ ِرمضان
المبارک کے مدنی پھولوں کا فالو اپ بھی لیا
۔