20 جنوری 2024ء کو پی آئی بی کالونی کراچی میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن کی رہائش گاہ پرسیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ داران، مبلغاتِ دعوتِ اسلامی اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیئے“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ذمہ دار کا کردار، اس کا اخلاق، حقوق العباد اور گناہوں سے بچنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔