11 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 16 جنوری 2024ء کو ساہیوال ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی نگران، ساہیوال ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران
نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں پاکستان مجلسِ مشاورت کی
نگران اسلامی بہن نے ”ہفتہ وار اجتماع “کے موضوع پر بیان کیا اور ہفتہ وار
اجتماع کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اسلامی
بہنوں کی ذہن سازی کی۔
نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے سالانہ ڈونیشن کی
سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 2024ء
کے اہداف پر کلام کیا نیز ماہِ رمضان المبارک کے مدنی پھولوں کا فالو اپ بھی لیا ۔