8 جمادی الاخر, 1446 ہجری
18 جنوری 2024ء کراچی کے علاقے پی آئی بی
کالونی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
حلقے کی ابتدا تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم
سے کی گئی جبکہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے
سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
دعا کروائی اور وہاں موجود تمام اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات کی۔