نگران عالمی مجلس مشاورت
کا دارالسنہ کے نظام میں مزید بہتری کے حوالے سے
اجلاس
نگران عالمی مجلس مشاورت
کا فیصل آباد دارالسنہ میں دارالسنہ ملک نگران ، اوکاڑہ ،ملتان اور لاہور کی
دارالسنہ کے مدنی عملے کے ساتھ مورخہ 21 جنوری بروز منگل کواجلاس
ہواجس میں دارالسنہ کے نظام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے کلام ہوا۔
کراچی ریجن کی ریجن ذمہ
دار علاقائی دورہ و محفل نعت نے بروز پیر شریف 20 جنوری 2020 گڈاپ زون کی کابینہ
گلشن معمار میں اجلاس فرمایا جس میں نکات
پیش کیے اور اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ و محفل نعت نکات کے مطابق کرنے کا ذہن دیا گیا۔
10 جنوری بروز
جمعۃالمبارک مدرسۃالمدینہ بالغات کی اجیر اسلامی بہنوں کی حاضری کے سلسلے میں ESS Application کے حوالے سے شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغات کے لئے مخصوص مجلس اجارہ للبنات
کی رکن اجارہ للبنات کی جانب سے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسلامی
بہنوں کو اس کے استعمال اور اس پر حاضری لگانے کا طریقہ کار سکھایا گیا۔
18 جنوری2020 بروز ہفتہ سیالکوٹ زون کی تین کابینہ (سیالکوٹ کابینہ،
پسرورکابینہ، ڈسکہ کابینہ )کا اجلاس ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔اجلاس میں علاقائی دورہ کے نکات سمجھانے کا اہتمام کیا گیا،
علاقائی دورہ اور محفل نعت کا جدول یاد کروانے اور بعد میں سننے کا بھی سلسلہ کیا
گیا۔
19جنوری2020بروز
اتوار سیالکوٹ زون کی کابینہ گجرات کامدنی مشورہ ہوا۔ عالمی مشاورت کی رکن و شعبہ علاقائی
دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کے ذریعے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اطاعت و وفاداری ، عاجزی وملن ساری کے ساتھ مدنی
کام کرنے کا ذہن دیا۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے پابندی سےعلاقائی دورہ کرنے کی نیت پیش کی۔ اس
موقع پر عالمی مشاورت کی رکن اسلامی بہن
نےروزانہ کی بنیاد پر پابندی سے علاقائی دورہ
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں میں تحائف تقسیم کئے جبکہ ریجن نگران نے ماہانہ کارکردگی کی کمزوریوں پر توجہ دلاتے ہوئے درست کارکردگی
فِل کرنے کے نکات بیان کئے اور مدنی کاموں میں درپیش مسائل کےممکنہ حل بھی پیش کئے۔
18
جنوری2020ء بروز ہفتہ سیالکوٹ زون کی تین کابینہ (پسرور،سیالکوٹ، ڈسکہ) کی کابینہ تا علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ ریجن
نگران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی کام بڑھانے
کے سلسلے میں نکات بیان ہوئے اور اہداف بھی دئیے گئے۔ٹیلی تھون کی ممتاز کارکردگی پر
حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ذمہ داران میں 20عددکتاب” فیضانِ نماز“ تقسیم کی گئیں۔ ہاتھوں
ہاتھ 12 اسلامی بہنوں نے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی بکنگ کے لئے نیت کی۔
17جنوری2020
بروز جمعۃالمبارک چکوال اور جہلم زون کی زونل نگران کا مدنی مشورہ کابینہ
پنڈدادنخان میں ہوا۔اجلاس میں ملکوال ڈویژن ،للہ شریف کھیورہ شہر ،جلالپور شریف سمیت
مختلف علاقوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی،مدنی کاموں کو مستقل مزاجی کے ساتھ کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے نگران اسلامی
بہنوں کو ماہانہ مدنی حلقہ لگانے، ہفتہ وار رسائل کے مطالعہ میں اضافہ کرنے کے لیے اہداف دیئے گئےاور ماہانہ 8 مدنی
کام کی بھی ترغیب دلائی گئی۔
16جنوری 2020 بروز جمعرات چکوال اورجہلم زون کی
کابینہ اور ڈویژن گوجرخان کا مدنی مشورہ ہوا ۔ نگران زون نے کابینہ ڈویژن سطح کی
تقرریوں کا اعلان کیا۔ ہفتہ وار وار رسالہ
پڑھنے اور مدنی انعامات رسالہ کی وصولی میں اضافے کی ترغیب دلاتے ہوئے اہداف بھی
دیے گئے۔
دعوت اسلامی کے تحت 18
جنوری کو جامعۃ المدینہ للبنات غازی روڈ میں لاہور زون نگران
نےداتا صاحب کابینہ کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس لیا ۔ اجلاس میں زون نگران اسلامی بہن
نے اہم نکات عطا فرمائے اور آئندہ کے مدنی کاموں کے اہداف بھی دیئے ۔
19جنوری2020ء
بروز اتوارڈویژن مہاجرکیمپ میں کابینہ نگران کا مدنی مشور ہ لیا جس
میں ” مرید کے دل میں پیر کی محبت کیسی ہونی چاہئے“ کے موضوع پر ذمہ دار اسلامی
بہنوں کواہم نکات پیش کئے گئےنیز ہفتہ وار
رسالہ پڑھنے، اجتماع کی تعداد کو بڑھانے اور رہائشی کورس میں
داخلے کا ذہن بھی دیا گیا۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے اپنی نیتیں بھی پیش
کیں۔
18
جنوری 2020ء بروز ہفتہ گڈاپ زون نگران نے
نوری آباد کابینہ میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ لیا جس میں آٹھ مدنی کام کو مضبوط کرنے اور اسلامی
بہنوں کی فہرستیں بنا نے کی ترغیب دلائی
گئی اور سال 2020ء کے نئے مدنی کاموں کےلئےاہداف
بھی دئیےگئے۔ جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کی مدنی انعامات کا رسالہ بھی جمع کروایا کریں گی ـ 06 اسلامی بہنوں نے مدنی دورہ کی بھی نیت پیش
کی۔
19جنوری2020ء
بروز اتوار گلزار ہجری کابینہ میں ماہانہ
اجلاس ہوا جس میں ایسٹ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے نگران ذیلی تاکابینہ سطح کی ذمہ داران کامدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں
کتاب” فیضانِ نماز“ و ہفتہ وار رسالہ
پڑھنے، مدنی مذاکرہ سننے اور ماہانہ مدنی حلقے میں شرکت کرنےکی ترغیب دلا ئی گئی۔اسلامی بہنوں نےاچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
Dawateislami