اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ ٔ تعلیم کے تحت 17 دسمبر 2019ءبروز منگل کو جیکب آباد میں ایک شخصیت کے گھر پرنسپل اور اسٹوڈنٹس کے  درمیان سنّتوں بھرااجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کے مختلف رسائل بھی تحفے میں پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت17 دسمبر2019ء بروز منگل کو حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 11 میں  قائم ایک بیوٹی پارلر میں ماہانہ درس کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 14 خواتین نے شرکت کی ۔ درس میں شریک خواتین کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا گیا۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مختلف رسائل بھی تحفے میں پیش کئے ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت17 دسمبر2019ء بروز منگل کو کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں پروفیسر کوچنگ سینٹر کی طالبات کے درمیان مدنی درس کا انعقاد کیا گیاجس میں آٹھ  اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور درس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ریجن سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے درس میں شریک اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعات بھی تحفے میں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت سرگودھا زون کی ڈویژن جوہر آباد میں اسلامی بہنوں کے لئے بستے کا آغاز ہوا جہاں بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے پیارے آقا ﷺ کی دکھیاری امت کی خیر خواہی کے جذبے کے تحت فی سبیل للہ تعویذاتِ عطاریہ دئیے اور انہیں نماز کی پابندی سمیت دیگر اچھی اچھی  نیتیں کروائی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ للبنات کے تحت19دسمبر 2019ء بروز جمعرات جامعات المدینہ للبنات کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن عالمی مجلس مشاورت، اراکین پاک مشاورت، ریجن ذمہ دار نے شرکت فرمائی۔ مدنی مشورے میں تعلیمی، انتظامی نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے و سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت کی بارگاہ میں پیش بھی جاتی ہے۔

اس ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” چڑیا اور اندھا سانپ “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

ملک و بیرون ملک کےجامعات المدینہ للبنات میں سے 128902( ایک لاکھ 28 ہزار 902) نےرسالہ” چڑیا اور اندھا سانپ “ پڑھنے، سننے کی سعادت حاصل کی۔


18 دسمبر2019ء بروز بدھ نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے آگرہ تاج  کراچی میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کی اور وہاں انفرادی کوشش کرکے اسلامی بہنوں کو ہفتہ واراجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت  جوہر ٹاون لاہور میں شخصیات اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلسِ مشاورت علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت16 دسمبر2019ء بروز پیرلانڈھی کابینہ کورنگی کراچی کے ڈویژن حسنِ مرشد میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اورکورس ”جنت کا راستہ“ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت16دسمبر2019ء بروز پیر شریف گلزار ہجری کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا  ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعاما ت ذمہ داراسلامی بہنوں کی تقرری مکمل کرنے کے اہداف دیئے نیز کورس "جنت کا راستہ "کو ہر علاقے میں کروانے اور مدرسے کا انتظام مضبوط کرنے کے متعلق گفتگو کی۔


علم و حکمت سے بھر پور ہفتہ وار سلسلہ  مدنی مذاکرہ ہر ہفتے کو مدنی چینل پر براہ راست دکھایا جاتا ہے ۔ اس ہفتے 16ربیع الآخر 1441ھ کی شب براہِ راست دکھائے جانے والے مدنی مذاکرے کو ملک و بیرون ملک کے جامعات المدینہ للبنات میں تقریباً 15ہزار533 معلمات و طالبات نے سننے اور دیکھنے کی سعادت حاصل کی۔


دارالسنہ للبنات راولپنڈی  میں معلمہ مدنی قاعدہ کورس کا انعقاد کیا گیا۔ 17دسمبر2019ء بروز منگل کو اسلام آباد ریجن سطح پر مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے حوالے سے تفصیلاً بریف کیا اور تمام اسلامی بہنوں کو کامیابی کے بعد اپنے گھروں میں مدارس کھولنے کے ساتھ ذیلی میں بھی مدارس لگانے کی ترغیب دلائی۔