17جنوری جمعۃ المبارک لاہور ریجن میں شیخو پورہ کابینہ کی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن کی مدنی مشورہ کی ترکیب بنی۔ مدنی مشورے میں آن لائن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے تنظیمی کام کرنے کی نیتیں کیں نیز سنتوں بھرے اجتماع میں مکتبہ المدینہ کے بستوں پر صدقہ باکسز رکھنے کی نیتیں کی گئیں اور ڈویژن سطح پر عطیات بکس ذمہ داران کی تقرری کی بھی ترکیب بنی۔


دعوت  اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام راولپنڈی اسلام آباد زون کی کابینہ راولپنڈی سٹی کے ایک علاقے میں’’ جنت کا راستہ‘‘ کورس منعقد کیا گیا، جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے بھر پور شرکت فرمائی، مدنی انعامات کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے اس کورس میں بیان کیا، ذمہ دار اسلامی بہن نے اس کورس میں مدنی انعامات کے رسائل پُرکرنے، امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ سے مرید اور طالب ہونے کی اہمیت کو اجاگر کیااورمدنی انعامات ایپلی کیشن کے ذریعے غور وفکر کرنے کے ساتھ مزید مدنی کام کرنے کی بھر پور ترغیب دلائی گئی۔


کراچی ڈیفنس کابینہ علاقے فیز 07 میں عا لمی مجلس  مشاورت نگران کی سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت فرما کر اسلامی بہنوں کے درمیان ”جنت کی قیمت “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے رضائے الٰہی کے لئے اچھے اعمال کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے ”جنت کا راستہ “کورس کرنےاور 03 اسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی نیت کی۔


کابینہ بلدیہ کی ڈویژن نیول میں ماہانہ مدنی حلقہ لگایا گیا  جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن سمیت 126 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی کاموں کی اہمیت اور ضرورت بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مدنی کام میں عملی خدمات پیش کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں مختلف مدنی کاموں کےلئے اپنی اپنی خدمات پیش کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


لیاقت آباد کابینہ میں ڈویژن  شریف آباد میں ماہانہ مدنی حلقہ کا اہتمام ہواجس میں کابینہ نگران نے” تربیت کی اہمیت“ پر بیان کیا۔مدنی حلقہ میں 136 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور مدنی کاموں کو دئیےگئے طریقہ کارکے مطابق کرنے کی ہاتھوں ہاتھ نیتیں بھی پیش کی گئیں۔


16 جنوری 2020کابینہ کھارادر ڈویژن گلستان مرشد میں اسلامی بہنوں کا مدنی حلقہ ہوا۔  مدنی حلقہ میں کابینہ مشاورت نے مدرِّسہ کورس کرنے اورقراٰن پاک کو درست پڑھنے اور پڑھانے کا بھی ذہن دیا۔ مدنی حلقہ میں ترغیب دلانے پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے نام پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 17 جنوری 2020ء  بروز جمعہ پاکستان نگران نے ڈیرہ اللہ یار زون و کابینہ نگران کے ساتھ ٹیلیفونک اجلاس لیا جس میں حیدرآباد ریجن نگران نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں پاکستان نگران نے زون کے مدنی کاموں کا جائزہ لیا، مختلف شعبہ جات میں مدنی کاموں کو بڑھانے اور تقرریوں کو مکمل کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 17 جنوری 2020ء  بروز جمعہ پاکستان نگران نے کوئٹہ زون و کابینہ نگران کے ساتھ اسکائیپ پر اجلاس لیا جس میں کراچی ریجن نگران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پاکستان نگران نے زون کے مدنی کاموں کا جائزہ لیا اورمختلف شعبہ جات میں مدنی کاموں کو بڑھانے اور تقرریوں کو مکمل کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 18 جنوری 2020ء سے فیصل آباد  شہر میں فیصل آباد ریجن کے 2دن کے رہائشی اجلاس کا آغاز ہو چکا ہے جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران ، پاکستان نگران اور فیصل آباد ریجن کی کابینہ تا ریجن سطح کی اسلامی بہنیں شرکت کر رہی ہیں جبکہ پاک سطح کی کچھ اسلامی بہنیں اپنے شعبہ کی باری پر بذریعہ اسکائیپ شرکت فرمائیں گی ۔


ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ داراسلامی بہن کا کھارادر جامعۃ المدینہ فیضان مرشد میں مطالعہ کی اہمیت  پرسنتوں بھرا بیان ہوا۔ بیان کے بعد تحریر کیسے کی جائے اور کیوں کی جائے اس کے بارے میں طالبات کو معلومات فراہم کیں۔ اللہ کے کرم سے 20 طالبات  اسی وقت بکنگ کے لئے تیار ہوئی اور کم و بیش 36 طالبات نے نیتیں  کی ہم تحریر کرنے کی کوشش کریں گی اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لیں گی۔


عزیزآباد رحیم یار خان میں ’’جنت کا راستہ‘‘ کورس کا اہتمام ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی، حلقہ سطح مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہن  نے مدنی انعامات کے بارے میں سمجھایا نیز ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتوں کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے مدنی انعامات کے مطابق زندگی گزارنے کی نیتیں کیں۔


13،12،11جنوری 2020 کورحیم یار خان کے حلقے حبیب کالونی میں 3روزہ ’’جنت کا راستہ‘‘ کورس منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی. حلقہ سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے نکات پیش کیے۔اسلامی بہنوں نے تاثرات دئیے کہ ایسے کورسز ہوتے رہنے چاہییں۔