17دسمبر2019ء بروز منگل کو راولپنڈی کینٹ میں کابینہ سطح پر رزلٹ اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں مدرسات اور ڈویژن نگران سمیت کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کامیاب مدرسات میں 20 نے اپنے ذیلی حلقوں اور جہاں مدارس نہیں ہیں وہاں مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجوں کا آغاز کرنے کی نیتیں کیں نیز کئی اسلامی بہنوں نے گھر میں مدرسۃالمدینہ بالغات لگانے کی نیتیں کیں۔ مدرسات اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو تحفے میں مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تحائف میں پیش کی گئیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت بلدیہ کابینہ میں فیضان انوار القراٰن کورس کا سلسلہ ہوا جس میں کم و بیش 100 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔دورانِ کورس زونل نگران اسلامی بہن نے شرکت کی اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور مختلف امور پر نکات فراہم کئے۔  


دعوتِ اسلامی کے تحت16 دسمبر2019ء کو جنوبی لاہور زون گارڈن ٹاؤن میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔جنوبی لاہور زونل نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت17 دسمبر2019ءکوجنوبی لاہور زون ٹاؤن شپ میں زون نگران  اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ علاقائی دورے میں شرکت کی اور گھر گھر جاکر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت17 دسمبر 2019ء کو کراچی ڈرگ روڈ کابینہ میں مدنی قاعدہ کورس کےرزلٹ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدرستہ المدینہ بالغات کی ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور ناظرہ قراٰن کورس کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کئی اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


حیدر آباد میں واقع دارالمدینہ لطیف آبا د کیمپس 1 میں کلاس th 4 میں میرا پسندیدہ موسم کے عنوان سے سر گر می کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اوراپنے پسندیدہ موسم پر مختلف پروجیکٹ بناتے ہوئے کلاس پریزنٹیشن دی جس سے طالبا ت کی معلو ما ت میں اضافہ ہوا۔ اس موقع پر پرنسپل نے کلاس میں جا کر بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔


 پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے دارالمدینہ گلشن کیمپس میں کلاس 4thکی طالبات کے درمیان مضمون نگاری کا مقابلہ منعقد کروایا گیا جس کا عنوان ”میرا پسندیدہ موسم“تھا۔ طالبات نے بورڈ پر لکھے گئے ٹیچر کے نکات کو مدِ نظر رکھتے ہوئےعنوان ، خیالات ،مشاہدات ،معلومات اور اختتامیہ کو استعمال کرتے ہوئےمضمون نگاری کی۔ اس مقابلے کا مقصد طالبات میں غور و فکر اور مشاہدے کی صلاحیتوں کی نشونما کرنا ہے تاکہ وہ ربط و تسلسل کے ساتھ کسی بھی موضوع پر اظہار خیال کرسکیں۔


 پچھلے دنوں میلاد روڈ پر دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم (دعوتِ اسلامی) میں بچوں کو مختلف ایکٹیوٹیز کے ذریعے پوزیشن الفاظ سکھائے گئے ۔ 


16دسمبر2019ء کو دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 2 میں شیخ راجپوت انجمن اسکول کی پرنسپل اور ٹیچرزسے ملاقات کی اور  انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نواب شاہ کے علاقے منوا آباد میں The Kids Schoolاور Al Wahab Public School کی پرنسپلز سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور اسٹاف ممبران کے درمیان درس کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے درس کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں بلدیہ اسکول کی پرنسپل اور ٹیچرز اسلامی بہنوں  کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ شعبۂ تعلیم کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں دعوتِ اسلامی کے تحت دی ریڈ اسکول کی پرنسپل اور ٹیچرز کے  درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ شعبۂ تعلیم کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے اور درس دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسکول کی پرنسپل نے اسکول میں ”فیضان نماز“ سے درس بھی شروع کر دیا ہے ۔