16 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
فیصل آباد شہر
میں ادارتی شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان عالمی مجلس مشاورت
نگران کا بیان
Sat, 25 Jan , 2020
5 years ago
20
جنوری 2020ء بروز پیر فیصل آباد شہر کے
دارالسنہ میں ادارتی شعبہ جات (جامعۃ المدینہ للبنات ، مدرستہ
المدینہ للبنات، دارالسنہ للبنات اور
مدرستہ المدینہ آن لائن) سے
وابستہ اسلامی بہنوں کے درمیان عالمی مجلس مشاورت نگران نے” ایک استاد / ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے“
کے موضوع پر تربیتی بیان فرماتے ہوئے احساس ذمہ داری، اعتدال پسندی اور باطنی امراض سے بچنے کے طریقے اور طالبات کی تربیت سے متعلق رہنمائی کی۔ اس موقع پراسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ
بالغات شروع کروانے ، شارٹ کورسز کروانے اور 26 دن کا غیر رہائشی مدنی قاعدہ کورس کے لیئے معلمہ اور مدرسہ دینے کے لیئے اہداف لیئے۔