دعوتِ اسلامی کے تحت 2اور 4 دسمبر2019ء کو ڈھاکہ ریجن اور چٹاگانگ ریجن کی سات اہم سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں حنفی ممالک نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے، سننے کی ترغیب  دلائی نیز اپنی ریجن کی کابینہ میں شارٹ کورسز کروانے اوردیگر مد نی کاموں بڑھا نے کے حوالے سے نکات دئیے۔


اسلامی بہنوں  کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بنگلہ دیش کے شہر کھلنا میں 13،14اور15 دسمبر2019ء اور سلہٹ میں19،20،21دسمبر2019ء کو تین دن کا رہائشی مدنی کام کورس کا انعقاد کیا جائے گا ۔ کورس میں داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ فرمائیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت6دسمبر2019ء کو   ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شارٹ کورسز ، مجلس کفن دفن اور تقسیم رسائل کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورکفن دفن مفتشہ ٹیسٹ میں فاتحہ کا طریقہ شامل رکھنے اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی۔


6دسمبر2019ء کو  دعوتِ اسلامی کے تحت‎‎ضيائی کابینہ کی شعبہ مشاورت اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ ٔ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں برنلے ،بلیک برن ، ایکرنگٹن اور پریسٹن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں غورو فکر کی اہمیت پر بیان ہوا اور مرکز کی اطاعت ، اپنی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مضبوط رابطہ، اور حوصلہ افزائی کی اہمیت پر اچھی اچھی نیتیں کروائی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 6دسمبر2019ء کو  یوکے، کے شہر مانچسٹر میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نقشبندی زون عطاری کابینہ کی نگران اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ا ن کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کےا ہداف طے کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 6دسمبر2019ء کو قادری کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ ٔ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈیوزبری، رادرم، شیف فیلڈ، ڈان کاسٹر اور ہڈرز فیلڈ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یوکے کی مُلک نِگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے، ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 7دسمبر 2019ء کویوگنڈاکےشہرکمپالامیں واقع لولو مسجد میں گیارہویں شریف کے سلسلے میں  محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر مبلغۂ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش سےچاراسلامی بہنوں نے امیر اہلِ سنت کے ذریعے سیّدنا غوث الاعظم رضی اللہ عنہ سے بیعت کے لئے اپنے نام بھی پیش کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کےتحت7دسمبر2019ء نینیتال زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی  مشورہ ہوا جس میں زون، کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس کفن دفن کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک ذمہ داراسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اوراور شعبے میں ترقی کے حوالے سے اہم امور پر نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کےتحت7دسمبر2019ء کو  ہندحنبلی ریجن نینیتال زون کے شہر ہلدوانی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 250 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرابیان کیا اور اسلامی بہنوں کوغسلِ میت کے طریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر 250 اسلامی بہنوں نے تربیت حاصل کی اور ٹیسٹ کے لئے نام بھی لکھوائے۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت5دسمبر2019ء کو چائنہ ریجن سے (South korea، Thailand،Hong Kong)، سری لنکا ریجن سے (Srilanka)اور انڈونیشیا ریجن سے (Malaysia) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مجلس شارٹ کورسز کے تحت آنے والے نیو کورس''جنّت کا راستہ'' کے بارے میں شارٹ کورسزذمہ داران اور مَدَنی انعامات ذمہ داران کے ساتھ اسکائپ پر Combinedمدنی مشورہ ہوا جس میں کورس کا تعارف و مقاصد کو بیان کیا گیا اور ان ممالک میں کورس کروانے کے حوالے سے اہداف دئیے گئے۔ مدنی مشورے میں مَدَنی انعامات ذمہ داران کو ترغیب دلائی گئی کہ وہ اس کورس کو بطور مُدَرِّسہ کروائیں تاکہ مجلس شارٹ کورسز کے تحت آنے والے کورس '' جنّت کا راستہ'' کے ذریعے مَدَنی انعامات کا تعارف و مقاصد سہل اور عمدہ انداز میں عوام تک Deliver کئے جا سکیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت6دسمبر2019ء کو یوکے، کے شہر بلیک برن میں کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں کا بذریعۂ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں نقشبندی زون مشاورت مدنی انعامات نے شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے متعلق  نکات پیش کئے نیز اہداف بھی مقرر کئے جبکہ اسلامی بہنوں کو ”جنت کا راستہ“کورس کروانے کا ذہن بھی دیا۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت5دسمبر2019ء کو یوکے، کے شہر لندن میں کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں کا بذریعۂ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں چشتی زون مشاورت مدنی انعامات نے شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے متعلق نکات پیش کئے نیز اہداف بھی مقرر کئے جبکہ اسلامی بہنوں کو ”جنت کا راستہ“کورس کروانے کا ذہن بھی دیا۔