دعوت اسلامی کے  تحت 13دسمبر 2019ء کو امریکہ کے شہر نیویارک میں قائم اڈلٹ ڈے کئیر سینٹر(Adult day care center) میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈے کئیر سینٹر کی ڈائریکٹر ، آرگنائزر اور ممبران سمیت تقریباً 45 شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”علم دین حاصل کرنے کے فضائل“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو خود اور اپنے بچوں کو بھی دینی تعلیم کے حصول کا ذہن دیا۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اس پر فتن دور میں بچوں کی تربیت اورمختلف روزمرہ کے مسائل کے حل کےلئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں اور مدنی چینل و کڈز مدنی چینل کے بارے میں بھی بتایاجبکہ ان اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت13 دسمبر 2019ءبروز جمعہ افریقی ممالک (یوگنڈا ،کینیا ،لیسوتھو اورماریشس) کی بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس بیرون ملک تجہیز و تکفین ذمہ دار اسلامی بہن نے پچھلی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت10دسمبر2019ء کو ماریشس میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنو ں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت یوکے برمنگھم میں واقع جامعۃ المدینہ للبنات  فیضان غوث اعظم میں 12 جنوری 2020ء سے اسلامی بہنوں کے لئے ویک اینڈ کورس بنام ”فیضان علم کورس“ کا آغاز ہورہا ہے۔ یہ کورس 41 کلاسز پر مشتمل ہے ۔یہ ہفتہ وار ایک کلاس ہوگی ہے جس میں تجوید و قرات اور ارکانِ اسلام کے مختصر مسائل سکھائے جائیں گے۔

داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس میل آئی ڈی پر رابطہ فرمائیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت  10دسمبر2019ء سے افغانستان ریجن ایران کے شہر زاہدان میں 12 دن پر مشتمل”فیضانِ انوار الفرقان“کورس کا سلسلہ جاری ہےجس میں مقامی اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک کی مختلف سورتوں کا تعارف ، شانِ نزول ، قراٰنی واقعات ، پردے کے احکام اورمعاشرتی زندگی کے اصول وغیرہ سیکھ سکیں گی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت  10دسمبر2019ء سے ریجن سینٹرل افریقہ یوگنڈا کے شہر کمپالا میں 12 دن پر مشتمل”فیضانِ انوار الفرقان“کورس کا سلسلہ جاری ہےجس میں کم وبیش 22 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ اس کورس میں شریک اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک کی مختلف سورتوں کا تعارف ، شانِ نزول ، قراٰنی واقعات ، پردے کے احکام اورمعاشرتی زندگی کے اصول وغیرہ سیکھ سکیں گی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے تحت  پچھلے دنوں یوکے، کے شہر بولٹن میں تجہیز و تکفین اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 63 اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت کا مسنون طریقہ سکھایا گیا۔اس موقع پراسلامی بہنوں نےمدنی ماحول سے وابستہ ہونےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت بھی پیش کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت11دسمبر2019ء کوبنگلہ دیش کی پانچ اہم سطح کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حنفی ممالک ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مزید مدنی کاموں کو بڑھانے کے متعلق مختلف امور پر نکات فراہم کئے۔


شعبہ جامعات المدینہ للبنات کی آٹھ مدنی کام کارکردگی میں بیرون ملک (ہند، سری لنکا، ماریشس، یوکے، موزمبیق) کی اسلامی بہنیں بھی شامل ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! بیرون ملک میں بھی طالبات و معلمات آٹھ مدنی کاموں میں حصہ لیتی ہیں۔ ماہ نومبر2019ء کی کارکردگی کے مطابق درس نظامی اورفیضان شریعت کی کل طالبات 1352 اور معلمات 84 ہیں جس میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں 1364نے شرکت کی، علاقائی دورہ میں 278 نے شرکت کی، 601 نے درس دینے کی سعادت حاصل کی، 1071 نے مدنی انعامات کا بک لِٹ جمع کروایا اور 100طالبات نے مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھانے کی سعادت حاصل کی ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت بیرون ملک میں بھی "مدنی قاعدہ کورس" اور "ناظرہ قرآن کورس" کا سلسلہ جاری ہے جس میں اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ بھی شامل کیا جن کی کارکردگی درج ذیل ہے:

٭یوکےمیں ناظرہ قراٰن کورس جاری ہے جس میں اسلامی بہنوں نے 44 یونٹس جمع کروائے۔

٭ ہندمیں ناظرہ قراٰن کورس جاری ہے جس میں اسلامی بہنوں نے 23 یونٹس جمع کروائے۔

٭ ہندمیں مدنی قاعدہ کورس جاری ہے جس میں اسلامی بہنوں نے 10 یونٹس جمع کروائے۔

٭عرب شریف میں ناظرہ قراٰن کورس جاری ہے جس میں اسلامی بہنوں نے 16 یونٹس جمع کروائے۔

٭ جرمنی میں ناظرہ قراٰن کورس جاری ہے جس میں اسلامی بہنوں نے 3.5 یونٹس جمع کروائے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی انعامات ذمہ دار ریجن سطح اسلامی بہن اورممبئی ریجن کی نگران اسلامی بہن نے ممبئی زون میں ایک  ٹیچر اسلامی بہن سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف اصلاحی موضوعات پر کتب حاصل کرنے کے لئے قریبی مکتبۃالمدینہ یا دعوت اسلامی کی ویب سائٹ کے ذریعے کتابیں ڈاؤن لوڈ کر کے استفادہ حاصل کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی  کے تحت10دسمبر2019ء کو نیپال میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ڈویژن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نیپال کی نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے کے متعلق اہم امور پر نکات فراہم کئے۔ اس موقع پر مدنی کابینہ کی اسلامی بہنوں نے اس ماہ تمام شعبہ جات کی بہتر سے بہتر کارکردگی پیش کرنے کی نیتیں کی۔