10 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
یوکے میں مدنی کام
5 years ago

دعوتِ اسلامی کے تحت یوکے کے شہر لندن اور کو وینٹری میں حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں حج پر والی خوش نصیب اسلامی بہنوں سمیت تقریباً 83 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ شرکا اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات اور مدنی کاموں کی کوششوں کو سراہا ۔
اسی طرح یو کے کے شہر ہیزلنگٹن میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے ماہانہ سنّتوں بھرے اجتماع کا آغاز کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
عید مِلن اجتماع
5 years ago

دعوتِ اسلامی کے تحت یوکے کے شہر لوٹن اور ایلزبری میں عید مِلن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں معتکفین اسلامی بہنوں سمیت تقریباً 91 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔
" اپنی نماز درست کیجئے"کورس کا آغاز
5 years ago

اسلامی بہنوں کی مجلسِ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام نیویارک امریکہ میں اسلامی بہنوں کے لئے 12 دن کے" اپنی نماز درست کیجئے" کورس کا آغاز 8جولائی سے ہو رہا ہے۔یہ مدنی کورس ہفتے میں تین دن پیر ،منگل اور جمعرات کو تقریباًایک گھنٹہ 12منٹ ہوا کرے گا۔