٭ دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں 16 دسمبر 2019ء  کو صاحبزادیِ عطار سَلَّمَہَا الغَفَّار کی ترکی کے شہر استنبول تشریف آوری ہوئی ۔ اس موقع پر ترکی کے شہر استنبول ابو ایوب انصاری کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں صاحبزادیِ عطار سَلَّمَہَا الغَفَّار نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے مختلف امور پرنکات فراہم کئے۔

٭ 17 دسمبر 2019ء کو صاحبزادیِ عطار سَلَّمَہَا الغَفَّار نے ترکی کی مقامی اسلامی بہنوں کے مدنی حلقے میں شرکت فرمائی اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتےہوئے انہیں زیادہ سےزیادہ مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپین کے شہر بادالونا میں اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ صاحبزادیِ عطار سَلَّمَہَا الغَفَّار نے سنّتوں بھرےبیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے تحت بروڈا زون میں ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق اہم امور پر نکات دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت16 دسمبر 2019ءبروز پیردہلی زون کے کردم پوری کابینہ میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں  نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت16دسمبر2019ء کو تھانہ زون کی ذمہ دار  اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرستہ المدینہ بالغات ہند سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کی تربیت کس طرح کی جائے اس پر نکات پیش کئےاور مدرسہ بالغات کی تفتیش کا طریقہ سمجھایا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت پچھلے دنوں دہلی ریجن کی اجیر مدرسات اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں مدرستہ المدینہ بالغات ہند سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک مدرسات اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیزتنظیمی اور مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت16دسمبر2019ء بروز بدھ ہند کے صوبہ گجرات کے شہر احمدآباد، صوبہ راجستھان کے شہرپاٹن اورصوبہ اتراکھنڈکے شہر جسپر میں مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 85اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دہلی ہند کے شہر کانپور اور مراد آباد میں کفن دفن سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش67 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت اور کفن وغیرہ پہنانے کے اہم ترین مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


شیخ طریقت امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صاحبزادی ان دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں اٹلی کے سفر پر ہیں۔ اس موقع پر اٹلی کے مختلف شہروں میں اسلامی بہنوں کے سنّتوں بهرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ صاحبزایِ عطار سَلَّمَھَا الغَفَّار نے اجتماعات میں سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعاتِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پرشمولیت اختیار کرنے کی تر غیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 15دسمبر 2019ء کو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں 11 ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حنفی ممالک ذمہ دار اسلامی بہن  نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور ڈھاکہ میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق نکات دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت15دسمبر2019ء کو یو کے شازلی زون کی مدنی کابینہ (برمنگھم، کاؤنٹری، اسٹوک آن ٹرینٹ، ٹپٹن، ڈڈلی، والسال ، برسٹل) میں15مقامات پر گیارہویں شریف کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 1130اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ  بالغات کے تحت بیرون ملک میں ”مدنی قاعدہ کورس“ اور ”ناظرہ قراٰن کورس“ کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”منّے کی لاش “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

مدنی قاعدہ کورس  کی 41 اسلامی بہنوں نے اور ناظرہ قراٰن کورس کی 148 کی اسلامی بہنوں نے رسالہ ”منّے کی لاش “ پڑھنے، سننے  کی سعادت حاصل کی۔