دعوت اسلامی کے تحت امریکہ کے شہر شکاگو الینوائے(Chicago Illinois) میں 26 نومبر 2019 کو اجتماعِ میلاد کا اہتمام کیا گیاجس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے، مدنی انعامات کارسالہ پُر کرنے اور مدنی چینل دیکھنےکی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنو ں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 27نومبر2019ء کو کینیا،تنزانیہ اور ماریشس کی مدنی انعامات ذمہ داران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی انعامات ذمہ دار (عالمی سطح) اسلامی بہن نے بذریعۂ انٹرنیٹ ان اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنے اپنے ملک میں مدنی کاموں کو مزید مضبوط کرنے اورمدنی انعامات اجتماعات منعقد کروانے کی ترغیب دلائی۔


26 نومبر2019ء  بروزمنگل دعوتِ اسلامی کے تحت (خلیجی)عرب ممالک کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ملک سطح وکابینہ مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات ذمہ دار (عالمی سطح) نے بذریعۂ انٹرنیٹ ان اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اخلاقیات، تقویٰ اور خوفِ خدا و عشق مصطفیٰ ﷺکو بڑھانے کے متعلق نکات دیئے اور اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماعات میں مدنی انعامات مکتب لگانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 27نومبر2019ء  بروز بدھ نیوزی لینڈ اور آ سٹریلیا کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی انعامات ذمہ دار (عالمی سطح) نے بذریعۂ انٹرنیٹ شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں میں مدنی کاموں کو بڑھانے، اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماعات میں مدنی انعامات مکتب لگانے نیز مدنی انعامات اجتماعات منعقد کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت ایران کے شہر زاہدان میں اسلامی بہنوں  کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا ۔اس اجتماعِ پاک میں ممالک ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعۂ انٹر نیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور نکات دئیے۔


ٹیلی تھون کی برکت 

Wed, 27 Nov , 2019
5 years ago

گزشتہ دنوں ہند کےشہر موڈاسا میں ایک اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کے لیے کچھ رقم جمع کروائی اُن کا ایک اہم معاملہ تاخیر کا شکار تھا جب صبح اٹھیں تو اُنھیں خبر ملی کے اُنکا رکا ہوا کام ہوگیا ہے۔اس خوشی کے ملنے پر انہوں نے مزید رقم دعوتِ اسلامی کو دینے کی نیّت کی۔


دعوت ِ اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ للبنات میں گزشتہ  ہفتے کا رسالہ’’ قصیدہ بردہ شریف سے روحانی علاج‘‘پڑھنے، سننےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد ملک وبیرون ِ ملک 53031 رہی۔

گزشتہ دنوں مجلس جامعات المدینہ للبنات کے تحت کراچی زون میں تعلیمی امورسے متعلق مفتشات، ممتحنات اورمعاون ِتدریس مجلس کا مشورہ ہوا۔

مجلس جامعات المدینہ للبنات کے تحت جامعۃ المدینہ للبنات موزمبیق ماپوتو میں درسِ نظامی کی طالبات کے سالا نہ امتحانات کا سلسلہ رہا۔

جامعات المدینہ للبنات شعبہ کورسز و مدنی کا م کے تحت بیرون ملک ہند ناظمات کا مشورہ ہوا۔

امیرِ اہلِ سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے63مدنی انعامات کو عملی طور پر اپنی زندگی میں نافذ کرنے کے لئے ہند کے مختلف شہروں (مہاراشٹر،ناگپور، ایم پی ،اسونی ) میں مدنی انعامات اجتماعات ہوئے جن میں تقریباً 109اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔اس کے علاوہ ہند کے شہر جمشید پور میں 26 گھنٹے کا مدنی انعامات کورس ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنےاورقفل ِمدینہ لگانے کا ذہن دیا گیا ۔


پچھلے دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت ”زندگی پُرسکون بنائیے کورس“ آن لائن کے6 درجوں کا آغاز ہواجس میں81 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس شارٹ کورس کی ذمہ داراسلامی بہن  نے  انہیں دعوت ِ اسلامی اور اس کے شعبہ جات بالخصوص جامعات و مدارس المدینہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ 


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےتحت اندور شہرکے علاقے رانی پورا میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمّہ دار اور کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر سنتوں بھرے بیان کا  سلسلہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو مدرسۃالمدینہ میں داخلہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیلی تھون کے لئے بھی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  بھوجپور مرادآباد میں شخصیات اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔اجتماع سے قبل مقامی خواتین دعوت ِاسلامی سے واقف نہیں تھیں لہذا انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا اور فرض علوم سیکھنے کے حوالے سے ذہن سازی کی گئی، مبلغہء دعوتِ اسلامی نے انہیں نماز کی اہمیت بتا کر نماز پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  21 نومبر 2019 ء بروز جمعرات اندور اور بروڈہ شہر کے علاقوں کاٹنی اور آنند میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر کابینہ نگران نے صدقے کےفضائل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی تھون میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی، اجتماع کے اختتام پر اسلامی بہنوں میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔