
دعوتِ اسلامی کے تحت ایران کے شہر زاہدان میں اسلامی
بہنوں کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی
نے سنّتوں بھرا بیان کیا ۔اس اجتماعِ پاک میں ممالک ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعۂ انٹر نیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور نکات دئیے۔

گزشتہ دنوں ہند کےشہر موڈاسا میں ایک اسلامی بہن
نے ٹیلی تھون کے لیے کچھ رقم جمع کروائی اُن کا ایک اہم معاملہ تاخیر کا شکار تھا جب
صبح اٹھیں تو اُنھیں خبر ملی کے اُنکا رکا ہوا کام ہوگیا ہے۔اس خوشی کے ملنے پر
انہوں نے مزید رقم دعوتِ اسلامی کو دینے کی نیّت کی۔

دعوت ِ اسلامی کی
مجلس جامعات المدینہ للبنات میں گزشتہ
ہفتے کا رسالہ’’ قصیدہ بردہ شریف سے روحانی علاج‘‘پڑھنے، سننےوالی اسلامی
بہنوں کی تعداد ملک وبیرون ِ ملک 53031 رہی۔
گزشتہ دنوں مجلس
جامعات المدینہ للبنات کے تحت کراچی زون میں
تعلیمی امورسے متعلق مفتشات، ممتحنات اورمعاون ِتدریس مجلس کا مشورہ ہوا۔
مجلس جامعات المدینہ
للبنات کے تحت جامعۃ المدینہ للبنات موزمبیق
ماپوتو میں درسِ نظامی کی طالبات کے سالا نہ امتحانات
کا سلسلہ رہا۔

امیرِ اہلِ سنت مولانا محمد
الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ اسلامی
بہنوں کے63مدنی انعامات کو عملی طور پر اپنی زندگی میں نافذ کرنے کے لئے ہند کے
مختلف شہروں (مہاراشٹر،ناگپور، ایم پی ،اسونی
) میں
مدنی انعامات اجتماعات ہوئے جن میں تقریباً 109اسلامی بہنوں نے شرکت کی
سعادت حاصل کی۔اس کے علاوہ ہند کے شہر جمشید پور میں 26 گھنٹے کا مدنی انعامات
کورس ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنےاورقفل ِمدینہ لگانے کا
ذہن دیا گیا ۔

پچھلے
دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے
تحت ”زندگی
پُرسکون بنائیے کورس“ آن لائن کے6 درجوں
کا آغاز ہواجس میں81 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس شارٹ کورس کی ذمہ داراسلامی بہن نے انہیں دعوت ِ اسلامی اور اس کے شعبہ جات
بالخصوص جامعات و مدارس المدینہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا۔

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےتحت اندور شہرکے
علاقے رانی پورا میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمّہ دار اور کثیر
تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر سنتوں بھرے بیان
کا سلسلہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو مدرسۃالمدینہ
میں داخلہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیلی تھون کے لئے
بھی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت بھوجپور مرادآباد میں شخصیات اجتماع ہوا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔اجتماع سے قبل مقامی خواتین دعوت ِاسلامی
سے واقف نہیں تھیں لہذا انہیں دعوتِ
اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا اور فرض علوم سیکھنے کے حوالے سے ذہن سازی کی گئی، مبلغہء دعوتِ اسلامی نے انہیں نماز کی
اہمیت بتا کر نماز پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی۔
اندور اور بروڈہ شہر کے علاقوں کاٹنی اور آنند میں شخصیات اجتماع کا
انعقاد

دعوتِ اسلامی کے تحت 21 نومبر 2019 ء بروز جمعرات اندور اور بروڈہ شہر کے علاقوں کاٹنی اور آنند میں شخصیات اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اور ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر کابینہ نگران نے صدقے کےفضائل
سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی تھون میں
تعاون کرنے کی ترغیب دلائی، اجتماع کے
اختتام پر اسلامی بہنوں میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت یوکے کے
شہر ووکنگ میں میلاد اجتماع ہوا جس میں
140 اسلامی بہنوں نے شریک ہونے کا شرف حاصل کیا۔اس موقع پر زون نگران مدنی دورہ اسلامی بہن نے بیان کیا اور 24 نومبر کو ہونے والے ٹیلی تھون مہم میں بھر پور تعاون
کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ یونٹس جمع کروائے اور مزید جمع کروانے کی نیتیں بھی پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز کے تحت 18 نومبر سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 12 دن پر مشتمل ”حسن کردار“ کورس کا آغازہوگیا ہےجس میں12 اسلامی بہنیں
شرکت کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کو اخلاقیات ، کردار کی
درستی ، حقوق و فرائض کی ادائیگی اور اس کی
احتیاطیں نیز باطنی بیماریوں کی پہچان اور ان کا علاج سیکھنے کا موقع بھی مل سکےگا۔
کینیڈا کے شہر مانٹریال میں دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماع ِمیلاد
کا انعقاد

گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مانٹریال میں دعوتِ
اسلامی کی مجلس مدر ستہ المدینہ بالغات و مدر ستہ المدینہ للبنات کے تحت اجتماع ِمیلادکا
سلسلہ ہوا جس میں درس وبیان اور نعت خوانی کےساتھ ساتھ بچیوں کے درمیان ذہنی
آزمائش کا مقابلہ بھی ہوا اوراول ،دوئم
اورسوئم کارکردگی پیش کرنے والی بچیوں میں
انعامات تقسیم کئے گئے نیز اجتماع میں شریک ہونے والی اسلامی بہنوں کو کتابوں کا
تحفہ بھی دیا گیا ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 17 نومبر بروز اتوار بريلی
شريف ہند میں شخصيات اجتماع کا اہتمام ہواجس میں 12 شخصيات اسلامی بہنیں شریک
ہوئیں۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہن نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور ٹیلی تھون میں تعاون کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر
ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے یونٹ جمع کروائے اور مزید یونٹس جمع کروانے کی نیت بھی پیش کیں۔